مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 235
235 پیدا ہوتا ہے کہ انہوں نے عرب کو کیا ہدایت دی۔انہوں نے مصر کو کیا ہدایت دی۔انہوں نے ایران کو کیا ہدایت دی۔ان ملکوں کی ہدایت کیلئے انہوں نے کوئی کام نہیں کیا ہے سید احمد صاحب بریلوی بطورار ہاص کے حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے فرمایا:- ”اب ہم دیکھتے ہیں کہ بیٹی کس بات میں بے مثل تھے۔اس نقطہ نگاہ سے جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہی وہ پہلے نبی ہیں جن کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ الیاس کا نام پا کر آئے ہیں۔گویا ارہاص والے نبیوں میں سے یہ پہلے نبی تھے جو الیاس کا نام پا کر اسی کی خوبو پر آئے۔اس سے پہلے پرانے نبیوں میں کوئی ایسا نبی نہیں مل سکتا جو کسی دوسرے نبی کیلئے بطور ارہاص کے طور پر آیا ہو۔لیکن بیٹی کے بعد حضرت مسیح آگئے جو محمد رسول اللہ علیہ کے ارہاص تھے۔اور پھر حضرت سید احمد صاحب بریلوی آگئے جو حضرت مسیح موعود کیلئے ارہاص تھے۔پس لم نجعل له من قبل سمیا میں یہی خبر دی گئی تھی۔۲۸ سید احمد بریلوی کا ساتھی مسیح موعود کے چرنوں میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب فر ماتے ہیں:۔سید احمد صاحب بریلوی کا ایک مرید جو بہت بوڑھا اور ایک سوسال کی عمر اپنی بتلاتا تھا اور سید صاحب کے زمانہ جہاد وغیرہ کی باتیں کرتا تھا۔ایک دفعہ قادیان آیا اور حضرت صاحب کی بیعت میں داخل ہوا اور غالباً ایک سال بعد دوبارہ بھی آیا اس کے بعد جلد اس کی وفات کی خبر آگئی۔اس کے بال مہندی سے رنگے ہوئے سرخ تھے۔29 حضرت سید احمد بریلوی غافلوں پر حجت تھے حضرت خلیفہ اسیح الثانی فرماتے ہیں:۔حضرت مسیح موعود سے پہلے حضرت مجدد صاحب بریلوی یا حضرت مولوی محمد اسمعیل