مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 209 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 209

امراء سے خطاب 209 آپ نے انہیں ان کی غلطیوں سے یوں متنبہ کیا: - ا۔تمہاری حالت یہ ہے کہ تم فانی لذات میں ڈوبے جارہے ہو۔۲۔تم علانیہ شراب پیتے اور زنا کاری کرتے ہو۔۳۔کمزوروں پر ظلم ڈھاتے ہو۔۔اللہ کے سامنے تمہارا سر کبھی نہیں جھکتا۔فوجیوں سے خطاب ا۔تمہارا کام جہاد فی سبیل اللہ اور اعلاء کلمتہ الحق اور شرک کی بیخ کنی تھا مگر اب تم گھوڑے پالتے ہو۔صرف دولت کی نمائش کیلئے ہتھیار جمع کرتے ہو۔۲۔تم نے عنقریب خدا کو جان دینی ہے جہاں تمہارا حساب ہوگا۔لہذا خدا خوفی کرو۔۔داڑھیاں بڑھاؤ ، مونچھیں کٹاؤ نماز ادا کیا کرو اور نمازیوں کی سی وضع قطع اختیار کرو۔خدا کی رخصتوں سے بھی ضرور فائدہ اُٹھاؤ۔لیکن نماز پر کار بند رہو۔اہل صنعت و حرفت سے خطاب ا۔تم میں امانت کا جذبہ مفقود ہے۔۲۔تم جھوٹے معبودوں کی پرستش کرتے ہو اور تعویذ گنڈے میں مبتلا ہو۔۳۔تم میں سے بعض نے شراب کو پیشے کے طور پر اپنایا ہوا ہے جو غلط ہے۔بعض بد بخت عورتوں کو کرائے پر چلا کر روٹی کماتے ہیں۔۵۔یہ سب چھوڑ دو، میانہ روی اختیار کرو۔صبح و شام خدا کی یاد میں بسر کرو۔پیرزادوں سے خطاب ا۔تم میں سے ہر کوئی اپنے راگ الگ اپنی منڈلی میں آلاپ رہا ہے۔۲۔رسول ﷺ کو چھوڑ کر پیر پرستی غلط ہے۔یہ تم نے رقم بٹورنے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔