مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page xxiv of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page xxiv

بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو النــ اصر وجہ تصنیف فروری 1998ء میں ایک مجلس سوال و جواب میں کسی احمدی دوست نے حضرت خلیفہ امسیح الرابع سے سوال کیا کہ آیا جماعت میں مجددین اسلام کے حالات اکٹھے کتابی صورت میں جماعت نے شائع کئے ہیں۔جواب میں ارشاد فرمایا کہ ”نہیں“۔اس پر توجہ اس طرف مبذول ہوئی کہ اگر مجد دین اُمت کے حالات اور کارنامے ایک کتاب میں جمع ہو جا ئیں تو مفید ہوگا۔چنانچہ اس کارخیر کیلئے خاکسار ( صفدر نذیر گولیکی ) نے جب توجہ کی تو مکرم و محترم برادرم نصیر احمد انجم ( مربی سلسلہ ) استاذ جامعہ احمدیہ کا مقالہ اسی عنوان سے مل گیا جسے حالات کے مطابق مزین کر کے ہم مسجد دین امت محمدیہ اور ان کے تجدیدی کارنامے کے نام سے پیش کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اسے مقبول عام بنادے۔آمین