مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 134 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 134

134 ولادت نام ونسب مختصر حالاتِ زندگی تقی الدین ابوالعباس احمد بن شہاب الدین عبدالحلیم بن مجد الدین عبد السلام ابن عبد الله بن محمد بن الخضر ابن علی بن عبد الله بن تیمیہ الحرانی الحنبلی بروز دوشنبہ بتاریخ 10 / ربیع الاول 661ھ میں دمشق کے قریب موضع حران میں پیدا ہوئے۔آپ کا خاندان کئی پشتوں سے علم وفضل میں مشغول تھا۔ذہبی لکھتے ہیں کہ ابن تیمیہ نے قرآن ، فقہ، مناظرہ و استدلال میں سن بلوغ سے پہلے مہارت حاصل کر لی تھی اور علمائے کبار میں شامل ہونے لگے تھے۔17 برس کی عمر میں افتاء وتصنیف کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔آپ بڑے متقی ، عابد، صائم ، ذاکر ، حدود اللہ کے پابند اور سادہ لباس تھے۔مشق میں وہ اپنے باپ اور زین الدین محمد بن عبد الدائم المقدس ، نجم الدین عساکر، زینب بنت مکی کے درس میں شامل ہوکر زیور تعلیم سے آراستہ ہوتے رہے۔81ھ میں اپنے باپ کی جگہ پر جنبلی فقہ کے استاد مقرر ہوئے۔ہر جمعہ کو آپ تفسیر القرآن کا درس دیا کرتے تھے۔آپ کو پہلی مرتبہ تمہیں برس کی عمر میں قاضی القضاۃ کا عہدہ پیش کیا گیا مگر آپ نے قبول نہ کیا۔9ھ میں آپ نے حج کیا۔698ھ میں آپ نے صفات باری تعالیٰ کے متعلق سوالات کا ایسا جواب دیا جس سے شافعی علماء ناراض ہو گئے اور رائے عامہ آپ کے خلاف ہوگئی۔آپ کو مدرس کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا اور قاہرہ جا کر جہاد کی تلقین کا کام سونپا گیا۔705ھ میں آپ قاہرہ آئے۔اگلے روز قاضیوں کی مجلس میں دربار میں بادشاہ کے سامنے پیش کیا گیا۔یہاں آپ کی پانچ مجالس ہوئیں اور بالآخر آپ کو اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ پہاڑی قلعے کے قید خانے میں ڈال دیا گیا جہاں آپ ڈیڑھ سال تک قید رہے۔707ھ میں انہوں نے فرقہ اتحادیہ کے خلاف کتاب لکھی۔جب مخالفین کی طرف سے جواب طلبی ہوئی تو آپ نے سب کو مسکت جواب دیئے۔لہذا آپ کو رہا کر کے دمشق بھیجا گیا۔لیکن ابھی پہلی نزل پر تھے کہ دوبارہ بلا کر قاضی کے قید خانے میں ڈیڑھ سال کیلئے بند کر دیا گیا۔آپ نے راہ حق میں آنے والی تکالیف کو برداشت کیا اور قید خانے میں بھی قیدیوں کو اصول اسلام سکھاتے رہے۔آزادی کے چند دن بعد اسکندریہ کے قلعے میں دوبارہ آٹھ ماہ کیلئے قید کر دیا گیا۔اس کے بعد قاہرہ آئے اور