مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 88
88 بڑی دلیل ہے۔یہی وجہ ہے کہ باوجود تحدی کے کوئی قرآن کی مثیل لانے کیلئے مقابل پر نہیں آسکا۔ہے آپ کے علاوہ چوتھی صدی کے مجد دین کی فہرست یہ ہے۔خلیفہ قادر باللہ عباسی ( قریشی)۔ابوحامد اسفرانی۔حافظ ابونعیم۔ابوبکر خوارزمی حنفی حضرت ابوطالب ولی اللہ صوفی قوت القلوب۔حافظ احمد بن علی بن ثابت بن خطیب بغدادی ابوالحق شیرازی۔ابراہیم بن علی بن یوسف فقیہہ و محدث اور شاہ ولی اللہ کے نزدیک امام حاکم نیشاپوری اور ابو عبید اللہ نیشا پوری