محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 63 of 66

محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام — Page 63

آنحضرت مسلم پر درود بھیجنے کا طریق ! وو درود شریف سے پہلے اپنا یہ مذہب قائم کر لینا ہے کہ رابطہ محبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اِس درجہ تک پہنچ گیا ہے کہ ہرگز اپنا دل تجویز نہ کر سکے کہ ابتداء زمانہ سے انتہا تک کوئی ایسا فروگزرا ہے جو اس مرتبہ محبت سے زیادہ محبت رکھتا تھا۔یا کوئی ایسا فرد آنے والا ہے جو اس سے ترقی کرے گا۔اور قیام اس مذہب کا اس طرح۔پیر ہو سکتا ہے کہ جو کچھ محبان صادق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں مصائب اور شدائد اُٹھاتے رہے ہیں۔یا آئین رہ اُٹھا سکیں۔یا جن جن مصائب کا نازل ہونا عقل تجویز کر سکتی ہے وہ سب کچھ اُٹھانے کے لیئے دلی صدق سے حاضر ہو۔اور کوئی ایسی مصیبت عقل یا قوت واہمہ پیش نہ کر سکے کہ جس کی اطاعت سے دل میں روک یا انقباض پیدا ہو۔اور کوئی ایسا مخلوق دل میں جگہ نہ رکھتا ہو جو اُس کی مینس کی محبت میں حصہ دار ہو ؟ درود شریف۔۔۔۔۔۔اس غرض سے پڑھنا چاہیئے