محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام — Page 23
۲۳ (ترجمہ)۔تمام تعریفیں خدا کے لئے ثابت ہیں جو تمام عالموں کا پر درد گار ہے اور درود اور سلام ہو خدا کے رسولوں میں سے سب سے بہتر محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپؐ کے سب آل اور اصحاب پر۔اَلْحَمْدُ لِلّهِ رَبّ الْعَلَمِينَ وَالصَّلاةُ وَالسَّلَامُ عَلى رَسُولِهِ مُحَمَّدٍ وَ الِهِ وَاَصْحَابِهِ أَجْمَعِينَ : ( الوصیت من ) (ترجمہ) - تمام تعریفیں خدا کے لئے ثابت ہیں جو تمام عالموں کا پروردگار ہے اور درود و سلام ہو اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ کے سب آل اور اصحاب پر۔4 اَلْحَمْدُ لِلَّهِ وَالصَّلوةَ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُوْلِهِ مُحَمَّدِ بِالْمُصْطَفَى أَفْضَلِ الرُّسُلِ وَخَيْرِ الْوَرى سَيِّدِ كل مَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ : ( نزول المسيح منها ) (ترجمہ)۔تمام تعریفیں خدا کے لئے ثابت ہیں اور درود وسلام ہو اُس کے رسول محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر جو تمام رسولوں سے افضل اور تمام مخلوق سے بہتر اور زمین و آسمان میں موجود ہر چیز کے سردار ہیں۔