محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام — Page 8
ہے۔مجھے فرمایا گیا ہے کہ تمام ہدایتوں میں سے صرف قرآنی ہدایت ہی صحت کے کامل درجہ پر اور انسانی ملاوٹوں سے پاک ہے۔مجھے سمجھایا گیا ہے کہ تمام رسولوں میں سے کامل تعلیم دینے والا اور اعلی درجہ کی پاک اور پر حکمت تعلیم دینے والا اور انسانی کمالات کا اپنی زندگی کے ذریعہ اعلی نمونہ دکھانے والا صرف حضرت سیدنا و مولانا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اور مجھے خدا کی پاک اور مطہر وحی سے اطلاع دی گئی ہے کہ میں انس کی طرف سے مسیح موعود اور مہدی معہود اور اندرونی و بیرونی اختلافات کا حکم ہوں " د اربعین نمبر اول صفحه ۳ مورخہ ۲۳ جولائی تشنه )