دوسری آئینی ترمیم ۔ خصوصی کمیٹی میں مفتی محمود کی تقریر پر تبصرہ — Page 94
94 شفقت سے مادر مہربان کی طرح اس عاجز کا سر اپنی ران پر رکھ لیا۔(روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۳) ہر کوئی موازنہ کر کے دیکھ سکتا ہے کہ عبارت میں تحریف کر کے نامکمل عبارت پڑھ کر دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی تھی۔مادر مہربان“ کے الفاظ غائب کر کے غلط تاثر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جیسا کہ عرض کیا جا چکا ہے کہ یہ غلط حوالہ سوال وجواب کے دوران پیش کیا گیا تھا اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے کشف کی پوری عبارت پڑھ کر سنائی تھی جس سے یہ اعتراض ویسے ہی باطل ہو جاتا تھا اور حضور نے ارشاد فرمایا تھا: ”جہاں تک حضرت امام حسین اور دوسرے اہل بیت کی ہتک کے الزام کا تعلق ہے اس دکھ دہ امر کے اظہار کے بغیر چارہ نہیں کہ جماعت احمدیہ کے ساتھ مسلسل نا انصافی کا یہ طریق اختیار کیا جا رہا ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے اقتباس کو ادھورا پیش کیا جاتا ہے حالانکہ جس رنگ میں ان قتباسات کو پیش کیا جاتا ہے خود اس کی تردید میں حضرت بانی سلسلہ کی واضح عبارت موجود ہوتی ہے۔“ (صحی ۳۹۳۳۹۲) پھر حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے حضرت امام ابو حنیفہ ، حضرت سید عبد القادر جیلائی ، حضرت سید احمد بریلوی اور اشرف علی تھانوی صاحب کی خوابوں کی مثالیں بیان فرمائی کہ اس قسم کے خواب تو امت مسلمہ میں بکثرت دیکھے گئے ہیں، ان کی تعبیر کی جاتی ہے اور ان پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا۔(کارروائی صفحہ ۵۱۵ تا ۵۱۹) لیکن مفتی محمود صاحب حضرت خلیفتہ المسح الثالث کے بیان فرمودہ نکات کا کوئی جواب نہیں دے سکے اور اسی تحریف شدہ عبارت کو دہرانے پر مجبور ہو گئے جو پہلے ہی غلط ثابت ہو چکی تھی۔اسی طرح مفتی صاحب نے اعجاز احمدی اور نزول امسیح میں درج اشعار پر وہی اعتراضات پیش کیسے جن کا جواب سوال و جواب کے دوران پہلے ہی دیا جا چکا تھا اور وہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث" کے بیان فرمودہ نکات کا کوئی جواب نہیں دے سکے بلکہ انہوں نے ان کے ذکر تک سے اعراض کیا۔