دوسری آئینی ترمیم ۔ خصوصی کمیٹی میں مفتی محمود کی تقریر پر تبصرہ

by Other Authors

Page 25 of 222

دوسری آئینی ترمیم ۔ خصوصی کمیٹی میں مفتی محمود کی تقریر پر تبصرہ — Page 25

25 آنحضرت ﷺ کے بعد اب وحی کا دروازہ مکمل طور پر بند ہے۔اگر یہی نظریہ قبول کیا جائے کہ اب ہر قسم کی وحی کا دروازہ بند ہے تو پھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ اب شہد کی مکھی شہد بھی نہیں بناتی کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس پر بھی وحی ہوتی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستہ پر چل کر شہد تیار کرے لیکن اس بحث کا ایک اور پہلو بھی قابل غور ہے اور وہ یہ ہے کہ مفتی محمود صاحب یہ دعویٰ پیش کر رہے تھے کہ آنحضرت ﷺ کے بعد اب کسی شخص پر کوئی وحی نازل نہیں ہو سکتی جبکہ جب جماعت احمدیہ کے وفد سے سوالات کا آخری دن تھا تو اس دن حضرت مرزا ناصر احمد صاحب نے اس ضمن میں ایسی قطعی دلیل بیان فرمائی تھی کہ یحییٰ بختیار صاحب اور ان کو مواد مہیا کرنے والے مولوی صاحبان اس کا کوئی جواب نہیں دے سکے تھے۔آپ نے صحیح مسلم کتاب الفتن باب الذکر الدجال میں حضرت نواس بن سمعان کی وہ حدیث پڑھی تھی جس میں خود آنحضرت ﷺ نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ مستقبل میں مبعوث ہونے والے مسیح پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی اترے گی۔اس حدیث سے یہ نظریہ قطعی طور پر غلط ثابت ہو جاتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کسی پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی وحی نازل نہیں ہو سکتی ( کارروائی صفحہ ۱۴۶۹،۱۴۶۸)۔اب مفتی محمود صاحب اس دن کی خفت کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن ان کے پاس حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کی بیان فرمودہ دلیل کا کوئی جواب نہیں تھا اور یہ امر قابل ذکر ہے کہ آنحضرت ﷺ کی یہ عظیم پیشگوئی صرف صحیح مسلم میں درج نہیں بلکہ جامع ترندی کئے ابواب الـفـتـن باب ما جاء في فتنة الدجال “ میں بھی بیان کی گئی ہے اور مشکوۃ شریف کے باب العلامات بين يدى الساعة و ذكر الدجال میں بھی درج ہے۔اس طرح احادیث کی ان تین معتبر کتب میں مذکور یہ پیشگوئی مفتی محمود صاحب اور ان کے حامی مولوی صاحبان کے بیان کردہ نظریہ کو غلط ثابت کر رہی ہے۔66 علاوہ ازیں یہ حقیقت بھی پیش نظر رہنی چاہیے کہ امت مسلمہ کی ایک خاطر خواہ تعداد اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ آنحضرت ﷺ کے وصال کے معا بعد بھی جبرائیل کا نزول ہوتا رہا۔چنانچہ شیعہ فرقہ کی حدیث کی معروف کتاب اصول کافی میں یہ روایت درج ہے۔(اصول کافی جلد ۳، اردو تر جمه باب ۱۲ اذکر مولد جناب فاطمه)