دوسری آئینی ترمیم ۔ خصوصی کمیٹی میں مفتی محمود کی تقریر پر تبصرہ

by Other Authors

Page 124 of 222

دوسری آئینی ترمیم ۔ خصوصی کمیٹی میں مفتی محمود کی تقریر پر تبصرہ — Page 124

124 کے معاشرتی اور سیاسی مضمرات کی وضاحت کی جاسکے۔اور کیا ان تحریروں میں کوئی مذہبی دلیل پیش کی گئی تھی کہ احمدیوں کو کیوں دائرہ اسلام سے خارج قراد دیا جائے تو اس تحریر سے ہی ظاہر ہے کہ ایسا نہیں کیا گیا تھا۔کوئی خاطر خواہ مذہبی دلیل نہیں دی گئی تھی۔اس سے احتراز کیا گیا تھا جیسا کہ علامہ اقبال لکھتے ہیں۔It must, however be pointed out at the outset that I have no intention to enter into any theological argument۔ترجمہ: شروع میں ہی اس امر کا ذکر ضروری ہے کہ میرا دینی دلائل دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔(Traitors of Islam an analysis of Qadiani issue by Allama Muhammad Iqbal, compiled by Agha Shorish Kashmiri, 1973p 31-32) بہت خوب گویا احمدیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا مطالبہ برطانوی حکمران قوم سے کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس سلسلہ میں کوئی مذہبی دلیل نہیں دی جائے گی۔یہاں ایک اور بات قابل غور ہے کہ اس تحریر میں ایک ایسی عبارت بھی موجود ہے جس سے جماعت احمدیہ کے متعلق مولوی صاحبان کے وہ تمام بے سر و پاد عاوی غلط ثابت ہو جاتے ہیں جنہیں وہ اب تک پیش کرتے رہے تھے۔علامہ اقبال تحریر کرتے ہیں۔Western prople who cannot but adapt a policy of non-interference in religion۔This liberal and indispensable policy in a country like India has led to the most unfortunate results۔(Traitors of Islam an analysis of Qadiani issue by Allama Muhammad Iqbal, compiled by Agha Shorish Kashmiri, 1973 p37) یعنی اہل مغرب کے لئے اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا کہ وہ مذہب کے معاملے میں عدم مداخلت کی پالیسی اپنائیں۔اگر چہ اس آزادانہ پالیسی کے بغیر کوئی چارہ نہیں تھا لیکن ہندوستان