مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 46 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 46

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 46 46 عجب ہے رنگ دنیا کا وفانے بے وفائی کی بہت وعدے کئے اس نے پر آخر میں برائی کی آپ کا یہ شعر کہنا مجھے برابر یا د رہا ہے۔(25) حضرت اماں جان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ تک بے شک ہمارے دلوں پر آپ علیہ السلام کی شفقت کا اثر والد و صاحبہ سے زیادہ تھا۔مگر آپ علیہ السلام کے بعد آپ کو دنیا کی بہترین شفیق ماں پایا اور آج تک وہ شفقت و محبت روز افزوں ثابت ہورہی ہے۔ہمیشہ آپ کی کوشش رہی ہے۔خصوصاً لڑکیوں کے لئے کہ ان کے مہربان باپ کی کمی کو پورا فرماتی رہیں۔یہ تڑپ اس لئے بھی رہی کہ دراصل آپ کو حضرت اقدس علیہ السلام کی ہم پر مہر و محبت و شفقت کا خوب اندازہ تھا اور آپ خود با وجودسب سے اچھی ماں ہونے کے آج تک ہمارے لئے ایک کمی ہی محسوس کئے جارہی ہیں ، اور مہر بانیوں سے آپ کا دل بھر نہیں چکتا۔(26) میں اپنے لئے ہی دیکھتی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد ایک چشمہ ہے بے حد محبت کا ، جو حضرت اماں جان کے دل میں پھوٹ پڑا ہے، اور بار بار فرمایا کرتی تھیں کہ تمہارے ابا تمہاری ہر بات مان لیتے۔اور میرے اعتراض کرنے پر فرمایا کرتے تھے کہ:۔