مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 16 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 16

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 16 یہ الفاظ آپ علیہ السلام کے لبوں سے بہت پیاری مسکراہٹ کے ساتھ نکلے تھے۔میں نے گردن نکال کر دیکھا ، سڑک سے انگلی سڑک کے موڑتے کہیں ان کا گھوڑا نظر نہیں آرہا تھا۔چند منٹ کے بعد وہی ہوا کہ حضرت بھائی صاحب گھوڑا دوڑاتے پاس سے گزرے اور مجھے جھانکتے دیکھ کر گھورا۔(10) میری تعلیم میں نے کسی سکول میں تعلیم نہیں پائی ، نہ کوئی ڈگری ہے ، حضرت پیر محمد منظور صاحب کی اہلیہ محترمہ محمدی بیگم صاحبہ مرحومہ نے حضرت اماں جان سے ذکر کیا کہ پیر جی کہتے ہیں کہ ” میں ایک نئے طریق سے صالحہ کو پڑھانا شروع کروں گا۔“ (صالحہ بیگم جن کی شادی میرے چھوٹے ماموں حضرت میر محمد اسحاق صاحب سے ہوئی ) حضرت اماں جان نے فرمایا کہ " کہہ دو مبارکہ کو بھی پڑھا دیا کریں۔" میری عمر بمشکل شاید تین سال کی ہوگی کہ محمدی بیگم صاحبہ نے آکر حضرت اماں جان سے کہا کہ اب وہ پڑھانا شروع کر دینا چاہتے ہیں۔حضرت اماں جان مجھے وہاں لے گئیں اور یہ سلسلہ شروع ہوا۔لکڑی کے بلاک تھے ان پر الف ب وغیرہ لکھی ہوئی اسی طرح انگلش سکولوں کی نرسری کے طریق پر انہوں نے