مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 15 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 15

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 15 ' آج باہر نہیں آنا۔اب آجاؤ نا۔“ حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا:۔’اچھا اب جا کر ذرا کھیل لو۔‘“ لاہور میں آپ علیہ السلام شام کو ضرور تھوڑی دیر کے لئے لینڈو میں سیر کو تشریف لے جاتے۔ایک بار حضرت اماں جان نے کہا لڑکی کو ساتھ لے جاتے ہو وہ دونوں بہوئیں ہیں ان کو کسی دن لے جایا کرو۔آپ علیہ السلام نے فرمایا:۔نہیں میرے ساتھ مبارکہ ہی جائے گی وہ الگ جا سکتی ہیں۔“ میں اور حضرت اماں جان ساتھ ہوتے تھے۔سامنے گھوڑوں کی جانب پشت کی طرف حضرت اقدس علیہ السلام اور حضرت اماں جان ہوتی تھیں اور سامنے میں۔لاہور اس وقت اتنا بڑا نہ تھا۔باہر نکل کر غیر آبا دسڑکوں کے چکر کاٹ کر ہم واپس آتے۔آپ علیہ السلام فرماتے تھے ” نقاب اٹھا دو گاڑی چل رہی ہے کوئی نہیں دیکھتا۔کھیتوں میں ہوگا کوئی بیچارہ کسان اپنے کام میں مصروف ہوگا۔“ ایک دن اسی طرح بیٹھے ہوئے آپ نے فرمایا :۔اب ذرا نقاب نیچی کر لینا میاں محمود گھوڑے پر آرہے ہیں اس کو پردہ کا بہت زیادہ خیال ہے۔غصہ چڑھے گا۔“