محسنات — Page 90
90 ایم ایس سی حساب میں اول پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ اوّل حاصل کیا۔ހނ (14) ناصرہ مبارک بنت مبارک احمد صاحب نے کراچی یونیورسٹی ایم ایس سی جینیٹکس میں لڑکیوں میں اول رہ کر طلائی تمغہ اول حاصل کیا۔(15) مہر مقیت تالپور بنت میر مبارک احمد صاحب تالپور نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی فزیالوجی میں لڑکیوں میں دوم پوزیشن حاصل کر کے 1982ء میں طلائی تمغہ دوم حاصل کیا۔(16) مبارکہ بیگم بنت چوہدری غلام احمد صاحب نے بہاولپور یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات میں اول آکر طلائی تمغہ اوّل حاصل کیا۔(17) رمیہ میر بنت خوشنود حسن صاحب میر نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی باٹنی میں اول آکر طلائی تمغہ اوّل حاصل کیا۔(18) سمیرا احمد بنت ناصر احمد صاحب مرزا نے لاہور بورڈ سے ایف ایس سی دوسری پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ دوم حاصل کیا۔(19) فائزه قادر بنت ڈاکٹر عبدالقادر صاحب شہید نے سرگودھا بورڈ سے ایف ایس سی میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ دوم حاصل کیا۔(20) نصیرہ بیگم صاحبہ بنت مرزا حبیب احمد صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو میں دوم پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ دوم حاصل کیا۔(21) ذکیہ طاہر بنت میاں طاہر احمد صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی باٹنی میں سوم آکر نفر کی تمغہ سوم حاصل کیا۔(22) امتہ المجیب صاحبہ بنت چوہدری اکرام اللہ صاحب نے آکسفورڈ یونیورسٹی (انگلستان) سے Ph۔D فزکس میں اول آکر طلائی تمغہ اول حاصل کیا۔