محسنات — Page 44
44 تعالیٰ مجھے اُس وقت اُٹھائے جب اُس کی رضا کی نظریں مجھ پر پڑ رہی ہوں۔دعا کرو نسلاً بعد نسل ایمان کی دولت نصیب ہو۔۔خدا تعالیٰ مجھے اُس جماعت میں شامل کرے جسے رسول کریم کا دیدار کرایا جائے گا۔کبھی کہتی 'وہ نظر نہیں آتا، ملتا نہیں، ورنہ میں اُس سے ایسا چمٹوں کہ کبھی نہ چھوڑوں۔بس ایک دفعہ مل جائے میں اُسے پالوں۔میرے نفس میں مجھ میں اتنا بعد ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ کو میرا دل پسند آ جائے۔“ بشری داؤ د صاحبہ سیرت پاک حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنے، لکھنے اور اسی موضوع پر دلپذیر تقریر کرنے کے ناتے معروف و مقبول تھیں اُن کی تقاریر میں ایسا جذب واثر تھا کہ اپنے پرائے پگھل کر رہ جاتے۔جلسہ ہائے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم اُس کی جان تھے۔وفات سے چند ماہ قبل لاہور جا کر چھ جلسہ ہائے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب کیا جن میں 783 غیر از جماعت خواتین شریک ہوئیں اور بہت اچھا اثر لیا۔تعلق باللہ کے موضوع پر ان گنت واقعات ہیں جن کو سمیٹنا غیر ممکن ہے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی عورت کا دل عشق الہی اور عشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پر رکھے آمین۔