محسنات — Page 43
43 اور شعبہ اشاعت کی بانی رکن تھیں۔فنافی اللہ اور فنا فی الرسول مخلص فدائی خاتون تھیں۔اپنے بچوں کے نام ایک خط کی صورت میں اُن کی ایک تحریر ہے:۔”میرے بے حد پیارے بچو ناصر، طاہر اور طوبیٰ ! اللہ تعالیٰ تم کو ہمیشہ ہمیش اپنی حفظ و امان میں پناہ دے اپنی اطاعت وفرمانبرداری سے تم اس کی جناب میں جھکے رہو۔اُس کی خاطر جیو اور اُسی کی خاطر موت کو گلے لگاؤ۔کبھی بھی میری جان! اُس رب کے در سے جدا نہ ہونا کہ اُس کے سوا کوئی ٹھکانہ نہیں۔انتہائی بدنصیب ہیں جو اس کو نہیں پاتے۔بد بخت ہیں جو اُس کی محبت کو حاصل نہیں کرتے۔میرے پیارے سے خدا! تجھ کو تیری عظمت و کبریائی کی قسم تو ان کو کبھی اپنے دامن سے جدا نہ کرنا انہیں تو فیق نہ دینا کہ یہ بھی تجھ سے، تیرے احکامات سے تیری اطاعت سے انحراف کر سکیں ان کو صرف اور صرف اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت عطا کرنا تا کہ یہ اس دنیا میں بھی جنت حاصل کر سکیں اور تیری رضا کے عطر سے ممسوح ہوں۔یہ دنیا کے روشن ستارے ہوں اور بنی نوع انسان کے خادم " طالب دعا بشری داؤد (مصباح دسمبر 1993) مکر مدامتہ الباری ناصر صاحبہ کراچی سے اپنے ایک مضمون ”ایک تھی بشری“ میں تحریر کرتی ہیں :- اُس کی دُعا ئیں بھی عجیب ہوتیں۔کہتی دعا کرو اللہ