محسنات

by Other Authors

Page 274 of 286

محسنات — Page 274

274 لجنہ کراچی کی اشاعتی خدمات: امتہ الباری نا صرصاحبہ سیکر یٹری اشاعت لجنہ اماءاللہ کرا چی لکھتی ہیں۔”ہم نے فضل خداوندی سے امام وقت کی اطاعت میں ان کی دعاؤں کے طفیل نئی صدی کے استقبال کا عاجزانہ منصوبہ بنایا جس میں ہمیں کامیابی نصیب ہورہی ہے۔40-50 کتابیں چھاپ لینا قابل ذکر واقعہ نہیں مگر امام وقت کی توجہ ، محبت، شفقت، رہنمائی اور دعائیں حاصل کرنا بہت بڑا واقعہ ہے۔حضور پر نور کی حوصلہ افزائی مسرت انبساط محسوسات و جذبات کے معاملات ہیں جن کا بیان دنیا کی کسی زبان میں ممکن نہیں۔1988ء میں شعبہ اشاعت لجنہ کراچی کے تحت کتب کا کام شروع کیا گیا۔اب تک یہ گراں قدر علمی خدمات تسلسل اور خوبصورتی کے ساتھ رواں دواں ہے۔شروع میں چھوٹی چھوٹی خوبصورت اور مفید کتب کی اشاعت کا کام منظر عام پر آیا اور حضور پرنور کی نظر سے گزرا تو آپ نے صدر لجنہ ضلع کراچی سلیمہ میر صاحبہ کو ایک خط میں یوں خراج تحسین عطا فر مایا۔سب لجنہ کراچی کو میرا محبت بھر اسلام پہنچادیں۔دنیا بھر کی لجنات میں جو چند لجنات صف اول کی ہیں ان میں لجنہ کراچی نمایاں ہے۔ٹیم ورک اور نیک کاموں میں استقلال اور نظم وضبط اس لجنہ کی خاص خوبیاں ہیں جو مجھے 66 بطور خاص پسند ہیں۔“ حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے ایک خط 89-12-28 کو تحریر فرمایا :- جن مشکلات اور جس تھوڑے عرصے میں آپ نے