محسنات

by Other Authors

Page 245 of 286

محسنات — Page 245

245 احمدی خواتین کی خدمتِ خلق و اکرام ضیف حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ( دینِ حق ) کا خلاصہ ”حقوق اللہ اور حقوق العباد قرار دیا ہے۔قرآنی تصور بھی یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی پیروی اُس کی عبادت اور اوامر و نواہی کی مکمل پابندی اگر اللہ تعالی کے حقوق ہیں، تو مخلوق خدا کی بلا تمیز مذہب وملت خدمت، حقوق العباد میں شمار ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ جو غفور الرحیم ہے۔جس کو چاہے اپنے حقوق معاف کر سکتا ہے لیکن بندوں کے حقوق معاف نہیں ہوں گے۔اللہ تعالیٰ نے مومنین کی صفات میں سے ایک نمایاں صفت وَ مِمَّا رَزَقْنهُمْ يُنْفِقُونَ قرار دی ہے۔گویا اپنی صلاحیت، طاقت اور حیثیت کے مطابق بنی نوع انسان کی خدمت کرنا۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمل سے ہمیں بتایا کہ کبھی کسی حاجت مند، مصیبت زدہ اور بے کس انسان کو نظر انداز نہ کرو۔حدیث قدسی کے مطابق بھو کے کو کھانا کھلانا، ننگے کولباس دینا اور پیاسے کو سیراب کرنا گو یا اللہ تعالیٰ کی بھوک ننگ اور پیاس کو دور کرنے کے مترادف ہے۔حضور اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی ازدواج مطہرات ،صحابہ کرام اور صحابیات رضوان اللہ علیہم صدقہ و خیرات میں نہایت وسیع القلمی کا مظاہرہ کرتے تھے بلکہ ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے تھے۔یہی نمونہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے ( رفقاء) میں مشاہدہ کرتے ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے کبھی کسی سوالی کو خالی ہاتھ نہ لوٹایا۔آپ کی سیرت طیبہ ان پاکیزہ مثالوں سے بھری پڑی ہے۔حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ جو اللہ تعالی کے ہاں خدیجہ