محسنات

by Other Authors

Page 23 of 286

محسنات — Page 23

23 چاہئے۔اور سخت بے قراری ظاہر کی کہ ایسے مقبول شخص کی صحبت سے جلدی فائدہ اُٹھانا چاہئے۔زندگی کا اعتبار نہیں۔ان کے اصرار پر میں تین ماہ کی رخصت لے کر مع اہل و عیال قادیان پہنچا۔حضرت صاحب کو کمال خوشی ہوئی اور حضور نے اپنے قریب کے مکان میں جگہ دی۔کیا:- (سیرۃ حضرت سیدہ اُمّ طاہر تابعین ( رفقائے ) احمد صفحہ 21) حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب نے اپنی والدہ ماجدہ کے تذکرہ میں تحریر ایک دفعہ حضرت مسیح موعود نے ہماری والدہ صاحبہ سے فرمایا کہ یہ آپ کا گھر ہے۔آپ کو جو ضرورت ہو بغیر تکلف مجھے اطلاع دیں۔آپ کے ساتھ ہمارے تین تعلق ہیں۔ایک تو آپ ہمارے مرید ہیں، دوسرے آپ سادات سے ہیں، تیسرا ایک اور تعلق ہے یہ کہہ کر حضور خاموش ہو گئے۔والدہ صاحبہ کو اس آخری فقرہ سے حیرانگی سی ہوئی اور ڈاکٹر صاحب سے اس کا ذکر کیا۔اُس وقت ابھی ہمشیرہ مریم بیگم صاحبہ پیدا نہیں ہوئی تھیں۔ڈاکٹر صاحب نے جواب دیا کوئی روحانی تعلق ہوگا۔لیکن حضور کا یہ قول ظاہری معنوں میں بھی ایک لمبے عرصہ کے بعد پورا ہو گیا۔ہمشیرہ سیّدہ مریم بیگم صاحبہ کی ولادت اور پھر اُن کے رشتہ کی وجہ سے۔“ (سیرت حضرت سیّدہ ام طاہر صفحہ 23-22) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے تحریر فرمایا: - جیسا کہ دوست جانتے ہیں حضرت شاہ صاحب اور اُن کی زوجہ محترمہ نہایت درجہ نیک اور پاک نفس بزرگ تھے حتی کہ ایک روایت کے مطابق خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اُن کے خاندان کے متعلق بہشتی میر“ کے الفاظ استعمال فرمائے تھے اور سیدہ اُمتم طاہر احمد بھی ہمیشہ اپنے مرحوم والدین کو انتہائی رقت اور محبت