محسنات

by Other Authors

Page 22 of 286

محسنات — Page 22

22 اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور دونوں کے آل اور ( رفقاء) اور جماعت احمدیہ کے لئے دعائیں کرتیں۔پھر اشراق کی نماز ادا کرتیں۔ظہر وعصر، مغرب وعشاء کے درمیان بھی عبادت میں مشغول رہتیں۔گویا دن رات کا بڑا حصہ عبادت و ذکر الہی میں بسر ہوتا۔جو آپ کی زندگی کا رُوحِ رواں بن گیا تھا۔سخت بیماری کی حالت میں بھی آپ ایسا ہی کرتیں۔جب گھر میں کوئی حکم الہی کا ذکر کرتا کہ اپنی طاقت سے بڑھ کر اپنی جان کو تکلیف نہ دو تو فرماتیں۔میری جان کو تو اس سے راحت ہوتی ہے۔آخری مرض تک باجماعت نماز ادا کرتیں۔کئی کئی گھنٹے کی عبادت سے بھی آپ کو تھکاوٹ محسوس نہ ہوتی ر ادا کرتی ہیں کی کی تھ آپ دوسروں کو بتاتیں کہ نماز تو وہ ہوتی ہے جب انسان عرش معلمی پر جا کر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ کرے۔میں نماز سے سلام نہیں پھیر تی۔جب تک میری روح اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ نہیں کرتی۔اور یہ حالت ہوتی ہے تو میں اُس وقت ( دینِ حق ) اور ساری جماعت احمدیہ کے لئے دعاؤں میں لگ جاتی ہوں۔الفضل 11 دسمبر 1923 ء صفحہ 8-7 ) حضرت ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب نے فرمایا:- ایک دن میری اہلیہ نے بتایا کہ میں نے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وسطی اور سبابہ دو انگلیاں کھڑی کر کے فرمایا کہ میں اور مسیح ایک ہی ہیں۔“ آپ بیعت سے پہلے بھی صاحب حال تھیں۔پیغمبروں ، اولیاء اور فرشتوں کی زیارت کر چکی تھیں۔ان کو خواب میں دیکھنے سے حضرت صاحب پر ایمان پیدا ہو گیا تھا۔اور مجھ سے انہوں نے کہا کہ آپ کو تین ماہ کی رخصت لیکر قادیان جانا