محسنات

by Other Authors

Page 227 of 286

محسنات — Page 227

227 بچپن کی شرارت بھی کرے تو کوئی ڈر نہیں جس وقت بھی روکا جائے گا باز آجائے گا اور اصلاح ہو جائے گی فرماتیں کہ اگر ایک بار تم نے کہنا ماننے کی پختہ عادت ڈال دی، تو پھر ہمیشہ اصلاح کی اُمید ہے۔یہی آپ نے ہم لوگوں کو سکھا رکھا تھا۔اور کبھی ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا تھا کہ ہم والدین کی عدم موجودگی کی حالت میں بھی اُن کے منشاء کے خلاف کر سکتے ہیں۔حضرت اماں جان ہمیشہ فرماتی تھیں کہ میرے بچے جھوٹ نہیں بولتے اور یہی اعتبار تھا، جو ہم کو جھوٹ سے بچاتا بلکہ زیادہ متنفر کرتا تھا۔مجھے آپ کا سختی کرنا کبھی یاد نہیں۔پھر بھی آپکا ایک خاص رعب تھا اور ہم بہ نسبت آپ کے حضرت مسیح موعود سے دُنیا کے عام قاعدہ کے خلاف بہت زیادہ بے تکلف تھے۔اور مجھے یاد ہے کہ حضور اقدس کی حضرت والدہ صاحبہ کی بے حد محبت وقد ر کرنے کی وجہ سے آپ کی قدر میرے دل میں اور بھی بڑھا کرتی تھی۔بچوں کی تربیت کے متعلق ایک اصول آپ یہ بھی بیان فرمایا کرتی تھیں کہ : پہلے بچے کی تربیت پر اپنا پورا زور لگاؤ۔دوسرے اُن کا نمونہ دیکھ کر خود ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔“ (سیرت حضرت نصرت جہاں بیگم صاحبہ از شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب صفحه 273) آپ کی تربیت اولاد کے سلسلہ میں اُستانی سکینہ بیگم نے فرمایا :- تربیت اولاد کا حضرت اماں جان کو خاص ملکہ ہے آپ کی اولاد میں سے ایک تو روشن چاند حضرت خلیفہ اسیح الثانی ہیں مجھ ایسی نا چیز کو کچھ لکھنے کی ضرورت ہی نہیں۔یہ دُنیا جہان پر روشن ہے۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے، حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب نہایت صالح، نہایت نیک اخلاق ،سارے جہان پر ان کے علم وفضل اور حسن و احسان کا شہرہ ہے۔ماشاء اللہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ