محسنات — Page 183
183 احمدی خواتین کی مالی قربانیاں انفاق فی سبیل اللہ کی اہمیت قرآن مجید کی متعدد آیات سے اظہر من الشمس ہے۔اللہ تعالیٰ کی دی گئی نعمتوں کو محض اللہ تعالیٰ کی رضا اور اُس کی محبت کی خاطر خرچ کرنا متقیوں کی ایک علامت قرار دیا گیا ہے۔تطہیر قلب کے لئے مالی قربانی اشد ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:- لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ( سورة ال عمران : 93) ترجمہ: تم کامل نیکی کو ہر گز نہیں پاسکتے جب تک اپنی پسندیدہ اشیاء میں سے خدا کی راہ میں خرچ نہ کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ( رفقاء) نیز بعد میں آنے والے مخلصین نے مالی قربانیوں کی اعلیٰ ترین مثالیں قائم کی ہیں۔ان مثالوں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور صحابیات کی مالی قربانیوں کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔حرص و ہوس کے اس مادی دور میں جہاں دوسروں کے مال کو لو ٹنا اور ہر قسم کے دھوکہ اور فریب سے ہر ایک کا مال غصب کر لینا عام مسلمانوں کا طرہ امتیاز ہو گیا ہے۔وہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مریدوں کا تزکیہ نفس کچھ اس انداز میں ہوا کہ اُنہوں نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شاندار قربانیوں کی طرح تن ، من ، دھن کی قربانی پیش کر دی۔یہ کیوں نہ ہوتا جبکہ خود حضرت مسیح پاک نے فرمایا تھا:- “صحابہ سے ملا جب مجھ کو بابا ابتداء میں جماعت کے افراد کی تعداد نہایت قلیل تھی اور آمدنی بھی بہت کم