محسنات — Page 182
66 182 اعزاز کو سنبھالنے کا اہل بنانے کیلئے تیار کر رہا تھا۔مصباح فروری 1996ء صفحہ 35 تا 37) 14 اپریل 1999ء کو خاندانِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پہلی قربانی راہ مولا) کی سعادت محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر احمد صاحب کو حاصل ہوئی۔آپ حضرت مسیح موعود کے پڑپوتے اور حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کے نواسے تھے۔آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ حضرت اقدس کی ایک پیشگوئی آپ کی ذات میں پوری ہوئی ”غلام قادر آگئے گھر نور اور برکت سے بھر گیا آپ کی قربانی راہِ مولا) پر آپ کی والدہ محترمہ قدسیہ بیگم صاحبہ نے کمال صبر کا نمونہ پیش کیا۔بیٹے کو وقار سے رخصت کیا۔جزاک اللہ میرے بیٹے جزاک اللہ تمہاری جان کا نذرانہ مجھے سرفراز کر گیا ہے۔بیٹے تم نے عین جوانی میں اتنی بڑی قربانی دی تو میں تمہاری روح کو خوش کرنے کے لئے خدا کی رضا کے لئے صبر بھی نہ کروں۔میں ساری رات جاگتی ہوں دُنیا کے سامنے خاموش ہوں۔مگر خدا رات کو میری چیخیں سنتا ہے۔میرے بچے صبرا اپنی جگہ اور مامتا اپنی جگہ۔یہ مامتا ہی تو ہے صرف اور صرف جس کی خدا نے اپنی محبت سے مثال دی ہے۔خدا حافظ میرے بچے خدا حافظ! الفضل 7 جون 1999ء صفحہ 4 کالم 2)