محسنات

by Other Authors

Page 152 of 286

محسنات — Page 152

152 لجنہ جرمنی بہت بڑی خدمت سرانجام دے رہی ہے۔انتھک خدمت کی سعادت پارہی ہے۔یہ خواتین صرف خواتین کے لئے خصوصیت سے دعوت الی اللہ کے اسٹال لگاتی ہیں یہ بہت اہم کام ہے اسطرح وہ احمدیت کا لٹریچر گھروں میں پہنچانے کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔جرمنی کی لجنات ایک اور بہت اہم کام کر رہی ہیں اُنہوں نے مختلف ممالک کی خواتین کی تربیت کا کام شروع کر دیا ہے اور معلمات تیار کی جارہی ہیں چنانچہ لجنہ جرمنی کی کوششوں سے جرمن ، البانین، بوسنین ، رومانی اور افغانی معلمات تیار کرنے کا کام جاری ہے۔اور اس کا سہرا لجنہ مرکزی کے سر ہے۔ایک اور بہت اہم کام لائبریریوں میں لٹریچر رکھوانا ہے یہ اتنا بڑا کام ہے کہ اس کا سرسری ذکر کرنے سے آپ کے تصور میں اس کام کی وسعت نہیں آسکتی۔یہ بہت بڑا کام ہے۔صرف برطانیہ میں ایک لاکھ سے زیادہ لائبریریاں ہیں اور اگر اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں کی لائبریریوں کو شمار کیا جائے تو ہرگز بعید نہیں کہ ان کی تعداد دس لاکھ سے بھی اور پر نکل جائے۔۔یہ وہ میدان ہے جو احمدی خواتین کے لئے کھلا پڑا ہے اس میں وہ مر دوں کے مقابل کھلی دوڑ لگا سکتی ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ احمدی خواتین اس شعبے میں بھر پور توجہ دیں اور فاستبقو الخیرات کا ایسا نمونہ دکھائیں کہ مرد بھی ان کے ساتھ آگے آئیں۔اس معاملے میں ضروری نہیں کہ مرد اُن کے ساتھ ہوں وہ مر دوں کو اس معاملے میں شکست بھی دے سکتی ہیں۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ایم ٹی اے (MTA) کے ذریعے جو خدمت ہو رہی ہے وہ بہت ہی اہم ہے۔حضور نے فرمایا لجنہ انڈونیشیا نے ایک ایسا کام کیا ہے جو غالباً دُنیا بھر میں اور کسی جگہ نہیں کیا گیا۔ایک گاؤں میں دعوت الی اللہ کے لئے انہوں نے جانا تھا وہاں پر لجنہ نے ”وقار عمل کر کے تین کلو میٹر لمبی سڑک