محسنات

by Other Authors

Page 146 of 286

محسنات — Page 146

146 نیز آپ نے فرمایا۔لجنہ کی رپورٹیں ملتی ہیں۔اس سے مجھے اندازہ ہوا ہے کہ اللہ کے فضل سے بعض لجنات دعوت الی اللہ کے کام میں بہت آگے بڑھ گئی ہیں اور خدام اور انصار سے بھی آگے نکل گئی ہیں۔گذشتہ رپورٹوں میں سے ایک لجنہ کی رپورٹ کے مطابق تین گاؤں میں محض لجنہ نے 27 احمدی بنائے ہیں اور یہ افریقہ کی بات ہے۔وہاں کی لجنہ کی خواتین دیہات میں وفد بنا کر جاتی ہیں اور اپنے رنگ میں خدا کے فضل سے نئی نئی جماعتیں قائم کر رہی ہیں۔پاکستان میں بھی بعض خواتین نے ایسا ہی کام کیا ہے۔ایک گاؤں میں لجنہ کے ذریعے 7 احمدی ہوئے اور پہلی دفعہ وہاں احمدیت کا بوٹا لگا ہے۔بنگال میں بھی وہاں کی ایک بیوہ خاتون نے احمدیت قبول کی۔اس کے بعد مزید تین خواتین اُس کے ذریعے احمدی ہوئیں۔اس پر شدید مخالفت ہوئی تینوں کے خاوندوں نے طلاق کی دھمکیاں دیں لیکن اُن عورتوں نے کہا جو چاہو کر لو ہم نے حق کو پالیا ہے ہم پیچھے ہٹنے والی نہیں۔تم بے شک ہمیں طلاق دے دو اور طلاق کی دھمکی کے باوجود اُسی طرح دعوت الی اللہ کرتی رہیں اللہ کے فضل سے اب بنگال میں اُن عورتوں کی قربانی کی وجہ سے 30 خواتین اور بیعت کر کے جماعت میں شامل ہو چکی ہیں اور اس گاؤں پر احمدیت کا غلبہ ہوتا دکھائی دیتا ہے۔پاکستان کے جو حالات ہیں وہ آپ جانتے ہیں۔مردوں کیلئے بھی کام کرنا بہت مشکل ہے۔لیکن پاکستان کی لجنات کی جور پورٹیں مجھے ملی ہیں ان سے پتہ چل رہا ہے کہ بعض احمدی خواتین اپنے محلوں اور دوسری جگہ جاکر مسلسل دعوت الی اللہ کر رہی ہیں۔ایک گھرانے کو احمدی خاتون نے تبلیغ کی تو سارا محلہ ان کی مخالفت پر اکٹھا ہو گیا۔اور ایک طوفانِ بدتمیزی اُٹھ کھڑا ہوا اُس داعیہ کے گھر کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔اُس نے ان سب باتوں کے باوجود کام نہیں چھوڑا۔مسلسل لٹریچر تقسیم کرتی رہی اور اللہ کے فضل کے ساتھ اب 7 افراد پر مشتمل ایک گھرانہ اس بچی کی تبلیغ سے احمدی ہو