محسنات

by Other Authors

Page 103 of 286

محسنات — Page 103

103 قارئین کرام کس قدر عظیم قربانی تھی جو اس خاتون نے اپنے خلیفہ کے حکم سے پیش کی یعنی اپنے اکلوتے بیٹے کو میدان جنگ میں بھجوانے کے لئے تیار ہوگئی اور کس قدر نرم دل اور عظیم الشان تھا وہ خلیفہ جس نے اپنے خدا کے حضور یہ دُعا مانگی۔کیوں نہ ہوتا وہ دل کا حلیم تھا۔اس لئے اس نے اپنے درد بھرے جذبات کا اظہار اپنی جماعت کی ایک غریب بیوہ عورت کے لئے فرمایا۔حضور نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا: اسی طرح ایک جگہ ہمارے آدمی گئے تو ایک اور عورت جو زمیندار طبقہ میں سے نہیں تھی بلکہ اُن لوگوں میں سے تھی جنہیں زمیندار حقارت کے ساتھ کمیں کہا کرتے ہیں۔اس نے بھی اپنی قربانی کا نہایت شاندار نمونہ دکھایا اُس کے دو بیٹے اور دو پوتے تھے۔جب ہمارے آدمی گئے اور انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی حفاظت کے لئے فوج میں بھرتی ہونا چاہئے تم بھی اپنے اولاد میں سے کسی کو پیش کرو تا کہ اُسے فوج میں بھجوایا جائے۔تو وہ اُس وقت باہر کھڑی کام کر رہی تھی اُس نے وہیں سے کھڑے کھڑے اپنے چاروں لڑکوں اور پوتوں کو آواز دی اور ہمارے مبلغ سے کہا یہ میرے دولڑ کے اور دو پوتے ہیں ان چاروں کو اپنے ساتھ لے جاؤ اور پھر اس نے اپنے لڑکوں اور پوتوں سے کہا۔”دیکھو میں گھر میں نہیں گھسوں گی جب تک تم یہاں سے چلے نہ جاؤ“۔۔۔پی وہ روح تھی جو حقیقی روح ہوتی ہے۔اور جس کے ذریعے سے دُنیا میں قو میں بڑھا کرتی ہیں۔جواں مردی سے صحافتی خدمات : ( تاریخ لجنہ جلد دوم صفحہ 114) تحریک پاکستان کی پہلی احمدی صحافی خاتون مکرمه محترمه قریشہ سلطانہ بیگم المعروف بیگم شفیع حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رفیق ڈاکٹرسید شفیع احمد دہلوی کی