حُور جہاں بشریٰ داؤد — Page 91
مصارح دیده 91۔91 قرار داد تعزیت بروفات محترمہ بشری داؤد صاحبہ سیکرٹری اصلاح و ارشاد لجنہ اماء الله کراچی نومبر ۱۹۹۳ ء ہم اراکین مجلس عاملہ جماعت احمدیہ کراچی و مرتبیان سلسلہ عالیہ احمدیہ مقیم کراچھا آج کے اجلاس عاملہ منعقدہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۹۳ء میں مکر مہ و محترمہ بشری دارد صاحبہ زوجہ محترم داؤد احمد قریشی صاحب اپرینٹنڈنٹ حلقه صدر) و بهت محترم مرزا عبد الرحیم بیگ صاحب دنائب امیر جماعت احمدیہ کراچی) کی اچانک وفات پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔موصوفہ لجنہ اماء اللہ کراچی کی ایک نہایت مخلص، فلائی اور بے لوث خدمت کرنے والی خاتون تھیں۔آپ کینہ اماءاللہ کراچی کے شعبہ اصلاح و ارشاد کی سیکرٹری تھیں اور ایک لمبے عرصہ سے اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی اور احسن رنگ میں ادا کرتی چلی آرہی تھیں۔موصوفہ کو اللہ تعالیٰ نے فن خطابت میں ایک خاص دل موہ لینے والا ملکہ عطا کیا ہوا تھا۔آپ لجنہ میں بہت مقبول اور ہر دلعزیز تھیں۔اور لجنہ کراچی کے لئے ایک عظیم سرمایہ تھیں۔بشری داؤد صاحبہ کی اچانک وفات نہ صرف کراچی کی تمام لجنات کے لئے ایک عظیم صدمہ ہے بلکہ جماعت احمدیہ کراچی کے لئے بھی ایک سانحہ عظیم ہے۔ہم قادر مطلق وخالق حقیقی کے حضور صرف یہی عرض کرتے ہوئے دُعا کرتے ہیں کہ :- کر بلانے والا ہے سب سے پیارا اسی پر اے دل تو جہاں ندا کو اللہ تعالٰی موصوفہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔اور ان کے بچوں کا خود کفیل ہو۔ان کے شوہر محترم داؤد احمد قریشی صاحب ، موصوفہ کے والد محترم مرزا عبد الرحیم بیگ صاحب ، والدہ محترمہ اور جملہ عزیزوں کو بھی صبر جمیل سے نوازے۔اللہ تعالی جماعت احمدیہ کہ اچھی اور لجنہ اماء اللہ کراچی کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے اور اس خلاء کو خود پورا کرنے کے سامان پیدا فرمائے۔اس اجلاس نہیں یہ بھی قرار پایا کہ محترمہ داؤد بشری صاحبہ کے تمام قریبی عزیز و اقارب نیز صدر صاحبه لجنہ اماءاللہ کراچی اور ماہنامہ مصباح زیدہ کو بھی اس کی مغول ارسال کی جائیں۔شریک غم اراکین عامله و مربیان جماعت احمد به کراچی