حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 554 of 636

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 554

۱۲۳۶ ہلاک ہو گا۔میں مسیح موعود ہوں اور ڈوئی کذاب ہے اور بار بار لکھا کہ اس پر یہ دلیل ہے کہ وہ میری زندگی میں ذلت اور حسرت کے ساتھ ہلاک ہو جائے گا چنانچہ وہ میری زندگی میں ہی ہلاک ہو گیا۔اس سے زیادہ کھلا کھلا معجزہ جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو سچا کرتا ہے اور کیا ہو گا؟ اب وہی اس سے انکار کرے گا جو سچائی کا دشمن ہوگا۔والسلام على من اتبع الهدى الشتر میر از غلام احمد مسیح موعود از مقام قادیان ضلع گورداسپور پنجاب۔۷ اپریل ۱۹۰۷ء تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۰۴ تا ۵۱۶) غیر معمولی نصرت اور شہرت من در حریم قدس چراغ صداقتم دستش محافظ است ز هر بادِ صرصرم (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۱۸۵) واضح ہو کہ براہین احمدیہ میری تالیفات میں سے وہ کتاب ہے جو ۱۸۸۰ء عیسوی میں یعنی ۱۲۹۷ ہجری میں چھپ کر شائع ہوئی تھی۔اس کتاب کی تالیف کے زمانہ میں جیسا کہ خود کتاب سے ظاہر ہوتا ہے میں ایک ایسی گمنامی کی حالت میں تھا کہ بہت کم لوگ ہوں گے جو میرے وجود سے بھی واقف ہوں گے غرض اس زمانے میں میں اکیلا انسان تھا جس کے ساتھ کسی دوسرے کو کچھ تعلق نہ تھا اور میری زندگی ایک گوشتہ تنہائی میں گزرتی تھی اور اسی پر میں راضی اور خوش تھا کہ نا گہاں عنایت ازلی سے مجھے یہ واقعہ پیش آیا کہ یکدفعہ شام کے قریب اسی مکان میں اور ٹھیک ٹھیک اسی جگہ کہ جہاں اب ان چند سطروں کے لکھنے کے وقت میرا قدم ہے مجھے خدائے تعالیٰ کی طرف سے کچھ خفیف سی غنودگی ہو کر یہ وحی ہوئی :۔يَا أَحْمَدُ بَارَكَ اللهُ فِيْكَ مَارَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمَى الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا أُنْذِرَ آبَاءُ هُمْ۔وَلِتَسْتَبِينَ سَبِيْلَ الْمُجْرِمِينَ۔قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ۔یعنی اے احمد ! خدا نے تجھ میں برکت رکھ دی۔جو کچھ تو نے چلایا تو نے نہیں چلایا بلکہ خدا نے چلایا۔وہ خدا ہے جس نے تجھے قرآن سکھلایا یعنی اس کے حقیقی معنوں پر تجھے اطلاع دی تا کہ تو ان لوگوں کو ے میں حریم قدس میں صداقت کا چراغ ہوں۔مخالفت کی سخت ہواؤں سے بچانے کے لئے اس کا ہاتھ میرا محافظ ہے۔