حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل) — Page 78
ZA صدق اور راستبازی کو اختیار کرنے والا۔اور مہدی ایک لقب ہے جو حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا تھا جس کے معنے ہیں کہ فطرتا ہدایت یافتہ اور تمام ہدایتوں کا وارث اور اسم ہادی کے پورے عکس کا محل۔سو خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت نے اس زمانہ میں ان دونوں لقبوں کا مجھے وارث بنا دیا۔اور یہ دونوں لقب میرے وجود میں اکٹھے کر دیئے۔سوئیں ان معنوں کے رو سے عیسی مسیح بھی ہوں اور محمد مہدی بھی اور یہ وہ طریق ظہور ہے جس کو اسلامی اصطلاح میں بروز کہتے ہیں۔سو مجھے دو بروز عطا ہوئے ہیں۔بروز عیسی و بروز محمد۔غرض میرا وجود ان دونوں نبیوں کے وجود سے بروزی طور پر ایک معجون مرکب ہے۔عیسی مسیح ہونے کی حیثیت سے میرا کام یہ ہے کہ مسلمانوں کو وحشیانہ حملوں اور خونریزیوں سے روک دوں جیسا کہ حدیثوں میں صریح طور سے وارد ہو چکا ہے کہ جب مسیح دوبارہ دنیا میں آئے گا تو تمام دینی جنگوں کا خاتمہ کر دے گا۔سو ایسا ہی ہوتا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔اور محمد مہدی ہونے کی حیثیت سے میرا کام یہ ہے کہ آسمانی نشانوں کے ساتھ خدائی تو حید کو دنیا میں دوبارہ قائم کروں کیونکہ ہمارے سید و مولیٰ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے محض آسمانی نشان دکھلا کر خدائی عظمت اور طاقت اور قدرت عرب کے بت پرستوں کے دلوں میں قائم کی تھی۔سوایسا ہی مجھے رُوح القدس سے مدد دی گئی ہے۔(ضمیمہ رسالہ جہاد ملحقہ گورنمنٹ انگریزی اور جہاد۔روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۲۳ تا ۲۹) تکمیل اشاعت ہدایت کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جو اتمام نعمت اور اکمال الدین ہوا تو اس کی دوصورتیں ہیں۔اول تکمیل ہدایت۔دوسری تکمیل اشاعت ہدایت تکمیل ہدایت مِنْ كُلّ الوُجُوُہ آپ کی آمد اوّل سے ہوئی اور تکمیل اشاعت ہدایت آپ کی آمد ثانی سے ہوئی کیونکہ سورۃ جمعہ میں جو أُخَرِيْنَ مِنْهُم والی آیت آپ کے فیض اور تعلیم سے ایک اور قوم کے تیار کرنے کی ہدایت کرتی ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی ایک بعثت اور ہے اور یہ بعثت بروزی رنگ میں ہے جو اس وقت ہو رہی ہے۔پس یہ وقت تعمیل اشاعت ہدایت کا ہے۔الحکم ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۳۔ملفوظات جلد دوم صفحه ۳۶۱ ۳۶۲۰ ایڈیشن ۲۰۰۳ء) سواس عاجز کو اور بزرگوں کی فطرتی مشابہت سے علاوہ جس کی تفصیل براہین احمدیہ میں یہ بسط تمام مندرج ہے حضرت مسیح کی فطرت سے ایک خاص مشابہت ہے اور اسی فطرتی مشابہت کی وجہ سے مسیح الجمعة :