حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 53 of 692

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل) — Page 53

۵۳ تکذیب کوئی آسان امر ہے۔یہ میں از خود نہیں کہتا خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ حق یہی ہے کہ جو مجھے چھوڑے گا اور میری تکذیب کرے گا وہ زبان سے نہ کرے مگر اپنے عمل سے اُس نے سارے قرآن کی تکذیب کر دی اور خدا کو چھوڑ دیا۔الحکم ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۲ کالم نمبر ۱ ۲۔ملفوظات جلد دوم صفحه ۳۶۵،۳۶۴ ایڈیشن ۲۰۰۳ء) جن نا پاک طبع لوگوں نے تکفیر پر کمر باندھی ہے ان کے مقابل پر ایسے لوگ بھی بہت ہیں جن کو عالم رؤیا میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی اور انہوں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس عاجز کی نسبت دریافت کیا اور آپ نے فرمایا کہ وہ شخص در حقیقت منجانب اللہ ہے اور اپنے دعوی میں صادق ہے۔چنانچہ ایسے لوگوں کی بہت سی شہادتیں ہمارے پاس موجود ہیں۔جس شخص کو اس تحقیق کا شوق ہے وہ ہم سے اس کا ثبوت لے سکتا ہے۔ضمیمہ انجام آتھم۔روحانی خزائن جلدا اصفحه ۳۴۳) مجھے اس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ مجھے قرآن کے حقائق اور معارف کے سمجھنے میں ہر ایک رُوح پر غلبہ دیا گیا ہے۔اور اگر کوئی مولوی مخالف میرے مقابل پر آتا جیسا کہ میں نے قرآنی تفسیر کے لئے بار باران کو بلایا تو خدا اس کو ذلیل اور شرمندہ کرتا۔سوفہم قرآن جو مجھ کو عطا کیا گیا یہ اللہ جلّ شانہ کا ایک نشان ہے۔میں خدا کے فضل سے امید رکھتا ہوں کہ عنقریب دنیا دیکھے گی کہ میں اس بیان میں سچا ہوں۔(سراج منیر۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۴۱) خدا نے یہی ارادہ کیا ہے کہ جو مسلمانوں میں سے مجھ سے علیحدہ رہے گا۔وہ کاٹا جائے گا۔بادشاہ ہو یا غیر بادشاہ۔(اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۱۰۴ ایڈیشن ۲۰۰۳ء) میں حضرت قدس کا باغ ہوں جو مجھے کاٹنے کا ارادہ کرے گا وہ خود کاٹا جائے گا مخالف روسیاہ ہو گا اور منکر شرمسار۔نشان آسمانی۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ ۳۹۷) پس پھر میں کھول کر کہتا ہوں کہ میری تکذیب آسان امر نہیں۔مجھے کافر کہنے سے پہلے خود کافر بننا ہوگا۔مجھے بے دین اور گمراہ کہنے میں دیر ہو گی مگر پہلے اپنی گمراہی اور روسیا ہی کو مان لینا پڑے گا۔