مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 3 of 332

مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 3

سو اللہ تعالیٰ نے آپ کی یہ تمنا پوری کی اور آپ کو صدیقوں کا مقام عطا فرمایا۔حضرت ابو بکر صدیق سے آپ کی مشابہت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے "الوصیت" میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد قدرت ثانیہ کے ظہور کی مثال میں حضرت ابو بکر صدیق میانین کی خلافت پیش کی ہے اور یہ عجیب بات ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد بھی اللہ تعالیٰ نے جس شخص کے ہاتھ پر صحابہ مسیح موعود علیہ السلام کو جمع کیا وہ حضرت ابو بکر صدیق سے بہت سے باتوں میں مشابہت رکھتا تھا۔مثلاً۔حضرت ابو بکر صدیق مردوں میں سے پہلے شخص تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوئی پر بغیر کسی تردد اور شک کے ایمان لائے چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :۔إِنِّي قُلْتُ يَايُّهَا النَّاسُ إِلَى رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا فَقُلْتُمْ كَذَبْتَ وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ صَدَقت اور فرمایا ( بخاری کتاب التفسیر ) مَا دَعَوْتُ أَحَدًا إِلَى الْإِسْلَام إِلَّا كَانَتْ لَهُ كَبْوَةً وَتَرَدُّد وَ نَظَر الا أبا بَكْرٍ مَا عَتَمَ عَنْهُ حِيْنَ ذَكَرْتُهُ وَ مَا تَرَةً دَ فِيهِ (ابن ہشام جلد اول) یعنی ” میں نے تم لوگوں سے کہا کہ میں تم سب کی طرف رسول ہوں تو تم نے کہا کہ یہ جھوٹ ہے مگر ابو بکر نے تصدیق کی اور میں نے جس کسی کو بھی اسلام کی طرف بلایا اس نے اس کے ماننے میں تردد اور شک ظاہر کیا۔لیکن ابو بکر وہ شخص تھا جس نے بغیر کسی تردد اور بغیر کسی تاخیر کے اسے قبول کر