مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 48
۴۸ بعد الموت نفس کو بقا ہے۔قبر سے لے کر حشر نشر- صراط - جنم۔بہشت کے واقعات جو کچھ قرآن کریم اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہیں۔سب صحیح ہیں۔- صحابہ کرام کو ابو بکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے معاویہ و مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک کسی کو برا نہیں کہتے اور نہ دل میں ان کی نسبت بد اعتقاد ہیں۔اہل بیت کو بدل اپنا محبوب و پیارا یقین کرتے ہیں۔تمام بیبیاں حضرت نبی کریم کی حضرت عائشہ و خدیجہ" سے لے کر اور تمام خاندان نبوت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور امام حسن سبط اکبر او ر امام حسین سبط اصغر شہید کربلا اور ان کی والدہ بتول زھر اسیدۃ النساء اہل الجنہ۔سب کو اللہ تعالیٰ کا برگزیدہ گروہ بدل یقین کرتے ہیں۔صَلوةُ اللهِ وَ سَلَامُهُ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ۔اولاد امجاد مولى مرتضیٰ علیہ السلام علی بن حسین زین العابدین اور محمد باقر العلوم اور جعفر صادق سے لے کر زید بن علی اور اولاد صادق علیہ السلام میں حسن بن عسکری تک سب کو علماء با عمل اور ائمہ دین مانتے ہیں۔امام ابو حنیفہ - مالک - شافعی اور احمد کو ائمہ فقہاء سے۔بخاری و مسلم۔ابو داؤد اور نسائی کو ائمہ محدثین سے خواجہ معین الدین چشتی اور الشیخ عبد القادر جیلانی۔خواجہ نقشبند - شیخ احمد سرہندی- شیخ شهاب الدین سهروردی- ابوالحسن الشاذلی کو ائمہ تصوف اس لئے ان کو مکرم معظم واجب التعظیم اعتقاد کرتے ہیں۔کتاب و سنت پر ہمارا عمل ہے۔اگر بتصریح وہاں مسئلہ نہ ملے تو فقہ حنفیہ پر اس ملک میں عمل کر لیتے ہیں اور اس لئے ہم سفر میں گیارہ رکعت فرض اور حضر میں سترہ رکعت فرض اور تین رکعت وتر کے علاوہ ہیں رکعت رواتب اور بعض چالیس رکعت تک پڑھتے ہیں۔ہر رکعت میں الحمد اور کچھ۔قرآن کریم کا اور رکوع و سجود میں تسبیح و تحمید اور تشہد میں التحیات و صلوۃ و سلام و دعا پڑھتے نہیں۔تمام رمضان شریف کے روزے رکھتے ہیں۔چاندی میں ۵۲ تولہ چاندی پر چالیسواں ہ ساڑھے سات تولہ سونے پر سوا دو ماشہ زکوۃ اور بارانی زمین پر عشر اور نهری و چاہی زمین پر بیسواں حصہ زکوٰۃ دیتے ہیں۔اور حج بیت اللہ کرتے ہیں۔فضائل میں ترقی اور رزائل سے بچنے میں لگے رہتے ہیں۔حصہ