مِرقاتُ الیقین فی حَیاتِ نورالدّین — Page 300
بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم حضرت خلیفہ اول کی قادیانی زندگی! حضرت خلیفہ اول کی، خود لکھوائی ہوئی سوانح عمری کے ساتھ جس میں آپ کے صرف قادیان تک پہنچنے کے حالات درج ہیں۔میں نے ضروری سمجھا کہ آپ کے قادیانی حالات تا وفات بھی مختصراً درج کئے جائیں۔اس کے لئے میں نے حضرت مخدومی مفتی محمد صادق صاحب کو تکلیف دی۔جنہوں نے از راہ عنایت باوجود غیر معمولی عدیم الفرصتی کے مندرجہ ذیل حالات مرتب فرما کر بغرض اندراج دیئے۔جو ہدیہ ناظرین ہیں۔" ابتدائے ہجرت ) ناشر ) ابی المکرم استاد المعظم حضرت حافظ حاجی مولانا مولوی حکیم نور الدین صاحب خلیفہ المسیح اول رضی اللہ تعالٰی عنہ - حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے