حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 93
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود 3۔عطاء الرحمن ابن میاں محمد حسین صحابی حضرت مسیح موعود عمر 15 سال اپنے پوتوں کی ناگہانی موت سے دادا جان پر بہت اثر ہوا اور وہ گہرے صدمے میں چلے گئے۔یہ بہت بڑا حادثہ تھا۔ابا جان میاں محمد یحییٰ صاحب بتاتے ہیں کہ میاں جی بچوں کا دکھ نہ بھلا سکے اور ہر وقت ان کو یاد کرتے رہتے تھے۔ان کے لئے دعائیں کرتے رہتے تھے۔شاید یہی صدمہ ان کی موت کا سبب بنا۔93