حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 90 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 90

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود دیں۔ایک دو روز کے بعد مٹی کے برتنوں سے بھری ایک گڈ گھر پہنچ گئی اور کمہار نے گھر کے باہر بر تن اتارنے شروع کر دیے۔وہ بتاتی ہیں: ”وہ برتن ایک عرصہ تک گھر میں استعمال ہوتے رہے بلکہ رشتہ داروں اور جان پہچان والوں کو بھی تقسیم کئے گئے اور ختم ہونے کا نام نہ لیتے تھے۔“ ایک اور موقع پر زینب بی بی صاحبہ نے بتایا: گھر میں جلیبیوں (مٹھائی) کی فرمائش کی گئی۔میاں جی حاجی محمد موسیٰ نے سب سے باری باری پوچھا کہ ہر کوئی بتائے کہ کتنی کتنی جلیبیاں کھائے گا؟ افراد اہل خانہ نے اپنی خواہش کے مطابق تعداد بتائی۔میاں جی نے حلوائی کے پاس جا کر سپیشل جلیبیاں بنوائیں ہر جلیبی کا وزن تقریباً ایک سیر (ہند و پاکستان میں وزن کا پرانا نظام۔0۔93 کلو گرام کے برابر وزن) ہو گا۔حلوائی ساری مٹھائی ایک بڑے تھال میں رکھ کر گھر چھوڑ گیا۔میاں جی نے سب کی فرمائش کے مطابق جلیبیاں تقسیم کر دیں۔سب کے لئے اتنی مٹھائی کھانا مشکل ہو گیا۔اس واقعہ سے سب بہت محظوظ ہوئے۔یہ ایسا واقعہ تھا جو کبھی بھلایا نہ جاسکا۔90 90