حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 9
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود یہ یادر ہے کہ ان بزرگوں کے کس قدر ہم پر احسان ہیں ورنہ شاید آج بہت سوں میں اتنی جرات نہ ہوتی کہ حق کو اس طرح قبول کر لیتے جس جرات سے ان بزرگوں نے قبول کیا۔“ ” پس ان بزرگوں کی نسلوں کو بہت زیادہ اپنے بزرگوں کے لئے دعائیں کرنی چاہئیں اور پھر ساتھ ہی اپنے ایمان کی ترقی اور استقامت کے لئے بھی دعائیں کرنی چاہئیں۔نیز ان بزرگوں کا حضرت مسیح موعود سے جو تعلق تھا اس کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے نمونوں پر ، ان کے نقش قدم پر چلنے کی ہمیشہ کوشش کرنی چاہیے۔“ (خطبہ جمعہ 17 دسمبر 2010ء) حضور ایدہ اللہ نے مزید فرمایا: ”وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود سے فیض پایا یقیناً ان کا ایک مقام ہے اور ان میں سے ہر ایک ہمارے لئے ایک نمونہ ہیں جن کی نیکی تقویٰ اور پاک تبدیلیوں کا معیار یقینا قابل تقلید ہے۔“(خطبہ جمعہ 30 دسمبر 2011ء) آخرین کی وہ جماعت جس نے براہ راست حضرت مسیح موعود سے فیض پایا۔اللہ تعالٰی نے اُن کی رہنمائی کی۔ان کو نشانات دکھائے۔خوابوں کے ذریعے ان کو صحیح ہدایت کے رستے پر ڈالا اور انہوں نے حضرت مسیح موعود کی بیعت میں آنے کے لئے ہر طرح کی قربانی دی۔ایسے بھی تھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے عاشق صادق کو ایک جان ہونے کی صورت میں دکھایا۔“ (خطبہ جمعہ 25 جنوری 2013ء) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات اور آپ کے کلمات صحابہ سے جمع کرائے جائیں۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک خطبہ جمعہ میں یوں تحریک فرمائی: جنہوں نے حضرت مسیح موعود کو دیکھا اور آپ علیہ السلام کی صحبت سے فیضیاب ہوئے۔تو بہر حال ان روایات کی اہمیت ایک جگہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کی ہے اور اپنے انداز کے مطابق ان باتوں سے جو بظاہر چھوٹی چھوٹی ہیں بہت سی نصیحت کی اور اسلام کی بنیادی تعلیم کی باتیں اخذ کی ہیں وہ اس وقت میں پیش 9