حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 51
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود عبد المجيد ابن محمد موسیٰ کا حضور سے معانقہ کا واقعہ حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱ امئی 2012ء بابت روایات صحابہ حضرت محمد موسیٰ صاحب کے بیٹے میاں عبد المجید صاحب کا مندرجہ ذیل واقعہ یوں بیان فرمایا: ”ایک دفعہ میرے لڑکے جس کی عمر اس وقت تقریباً 4 برس تھی۔اس بات پر اصرار کیا کہ میں نے حضرت صاحب کو چمٹ کر جیھی (معانقہ) ڈال کر ملتا ہے۔49 اس نے مغرب سے لے کر صبح تک یہ ضد جاری رکھی اور ہمیں رات کو بہت تنگ کیا۔صبح اُٹھ کر پہلی گاڑی میں اسے لے کر بٹالہ اور وہاں سے سے ٹانگے پر ہم قادیان گئے۔50 حضور اس موقع پر باہر تشریف لائے اور عبد المجید آپ کی ٹانگوں کو چمٹ گیا اور اس طرح اس نے ملاقات کی اور پھر وہ 4 سال کا بچہ کہنے لگا ”ہن ٹھنڈ پے گئی اے (یعنی بھر پور تسلی ہو گئی ہے۔ناقل )۔51 52 حضور کے ساتھ کھانا تناول کرنا حاجی میاں محمد موسیٰ صاحب بیان کرتے ہیں۔” میں نے ایک دفعہ حضور کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔حضور کھانا بہت کم کھایا کرتے تھے۔53 49 یہ واقعہ غالباً 1907 کا ہے۔51 50 قادیان پہنچتے ہی حضرت صاحب کی خدمت میں یہ پیغام بھیجا کہ عبد المجید آپ کو ملنا چاہتا ہے۔گلے ملنا چاہتا ہے یا جسمھی ڈالنا قادیان ہی حضرت کی میں یہ پیغام کہ وہ کمانا یا چاہتا ہے (چھوٹا سا بچہ تھا عمر 4 سال تھی)۔روایات صحابہ (غیر مطبوعہ ) رجسٹر 11 صفحہ 11 تا12، خطبات مسرور 2012 صفحہ 295، نظارت اشاعت ربوہ پاکستان 52 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، صفحہ 310 ، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر ، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا۔[ حاشیہ 2] 53 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، صفحہ 309، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر ، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ (چناب نگر) سے طبع کیا۔51