حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 48
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود صحابی حضرت مسیح موعود اور میرے والد میاں محمد بیٹی صاحب بالترتیب 2055 اور 2056 نمبر پر لسٹ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔41 میاں عبد المجید صاحب نے اپنے والد ماجد حضرت حاجی محمد موسیٰ صاحب کے متعلق ایک روایت بیان کی : 1907ء کے جلسہ سالانہ میں حضرت مسیح موعود نے کسی کام کے لئے ساری جماعت کے سامنے ایک ہزار روپیہ چندہ کی تحریک فرمائی۔سات سو روپے والد محترم نے حضور کی خدمت میں پیش کئے اور تین سو روپے باقی احباب نے۔42 میری پھوپھی زاد بہن محترمہ ثریا جاہ صاحبہ اہلیہ ملک محمد خان صاحب مرحوم آف خوشاب حال لندن بیان کرتی ہیں: لنگر خانہ 43 کے لئے کنواں کھدوانے کے لئے حضرت مسیح موعود نے مبلغ تین ہزار روپے کا جماعت سے مطالبہ کیا تھا۔نانا جان (میاں موسیٰ صاحب نے ایک ہزار کا اسی وقت وعدہ کر دیا اور دو ہزار روپے باقی احباب جماعت سے اکٹھے کر دیے۔وعدہ کی رقم انہوں نے چند دنوں میں ہی ادا کر دی۔41 پانچ ہزاری مجاہدین تحریک جدید صفحہ 242 42 لاہور تاریخ احمدیت مر تبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، صفحہ 312 تا 313، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الا سلام ربوہ (چناب نگر) سے طبع کیا۔43 حضرت مسیح موعود نے مہمانوں کے کھانے کا ہمیشہ ہمیش کے لئے انتظام فرمایا۔48 48