حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ

by Other Authors

Page 47 of 100

حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 47

سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود نظام وصیت میں شمولیت حضرت مسیح موعود نے رسالہ الوصیت 24 دسمبر 1905ء کو شائع کیا تھا۔حضرت میاں محمد موسیٰ ابتدائی چند جانثاروں میں سے تھے جنہوں نے نظام وصیت میں شمولیت اختیار کی تھی۔وہ خو د بتاتے ہیں: شروع میں اس الہی تحریک میں میرا اوصیت نمبر 16 تھا جو کچھ دیر بعد تبدیل ہو کر 65 ہو گیا۔37 مالی تحریکات میں شمولیت میرے دادا جان جماعت کی ہر مالی تحریک میں شامل ہو تے تھے۔لاہور تاریخ احمدیت مصنفہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب میں حضرت میاں چراغدین کے ذکر میں آپکی غیر معمولی مالی قربانیوں کا ذکر ملتا ہے۔38 اس موقعہ پر حضرت منشی محبوب عالم صاحب مالک راجپوت سائیکل در کس نیلا گنبد اور حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ صاحب سائیکلز ڈیلر نیلا گنبد کا ذکر بھی ضروری ہے۔یہ دونوں اصحاب نہایت مخلص اور محنتی کارکن تھے۔مؤخر الذکر تو مالی قربانیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔39 40 میاں محمد موسیٰ نے چندہ تحریک جدید کے لئے بھی معیاری قربانیاں کیں۔تحریک جدید کے پانچ ہزاری دفتر اول کے مجاہدین کی لسٹ میں آپ کا نام صفحہ 242، نمبر 2054 پر درج ہے۔اس کے علاوہ موسی خاندان میں تایا میاں عبد المجید صاحب 37 لاہور تاریخ احمدیت مر تبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، ”حاجی میاں محمد موسی“، صفحہ 308، مطبوعہ فروری 1966ء ،ناشر عبد المنان کوثر، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ (چناب نگر) سے طبع کیا۔[ حاشیہ 8] یہ پہرہ میاں محمد موسیٰ کی کتاب کے پہلے ایڈیشن میں موجود نہ تھا۔38 39 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، ”باب نمبر 4، صفحہ 416، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الاسلام ربوہ (چناب نگر) سے طبع کیا۔40 یہ پہرہ میاں محمد موسیٰ کی کتاب کے پہلے ایڈیشن میں موجود نہ تھا۔47