حضرت حاجی میاں محمد موسیٰ ؓ — Page 19
سوانح میاں محمد موسیٰ صحابی حضرت مسیح موعود ابتدائی زندگی اور ذریعہ معاش حضرت حاجی محمد موسیٰ صاحب 1872ء میں ہندوستان کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔3 ان کے والد کا نام میاں عبد الکریم تھا۔آپ کا خاندان ایمانداری اور تقویٰ کی وجہ سے بہت عزت و تکریم سے دیکھا جاتا تھا۔آپ کے والد نے جوانی میں ہی لاہور سے تقریباً 20 میل دور و اہگہ چیک پوسٹ ہندوستان پاکستان بارڈر کے نزدیک ایک گاؤں تقی پور چھاپہ میں سکونت اختیار کر لی تھی۔ہند و پاک کے مابین 1965ء کی جنگ میں یہ گاؤں ہندوستان کے قبضہ میں چلا گیا اور جنگ کے بعد ایک معاہدہ کے تحت واپس ہوا۔اس گاؤں میں ان کی تقریباً تین ایکٹر (24 کنال) قابل زراعت زمین ہے جس پر اس وقت مزارعے کام کرتے ہیں۔شروع میں آپ اپنے والد کے ساتھ کھیتی باڑی میں مدد کرتے تھے۔والد صاحب کی وفات کے بعد زمین کے معاملات خود سنبھال لیے اور ساتھ ساتھ لاہور شہر میں سائیکلوں کا کاروبار بھی شروع کر دیا۔سائیکلوں کی دکان ایم موسیٰ اینڈ سنز نیلا گنبد لاہور 1901ء سے قائم ہے اور سائیکل مارکیٹ کی پرانی دکانوں میں سے ایک ہے۔میاں محمد موسیٰ کے تین بیٹوں کی اولادیں اسی مارکیٹ میں کاروبار سے منسلک ہیں۔نیلا گنبد انار کلی بازار لاہور کے پاس بلند و بالا ایک کشادہ مقبرہ ہے جو شاید نیلے رنگ کی وجہ سے نیلا گنبد کہلاتا ہے۔گنبد کے نیچے ایک صوفی بزرگ شیخ عبد الرزاق مدفون ہیں جو مغلیہ شہنشاہ ہند نصیر الدین ہمایوں (1508ء تا 1556ء) کے دور میں مکہ (سعودی عرب) سے لاہور آئے تھے۔ان کے بہت سے پیروکار تھے۔مقبرہ کی جگہ پر ان کی خانقاہ تھی جہاں وہ بیٹھ کر عبادت کیا کرتے تھے۔4 لاہور تاریخ احمدیت مرتبہ حضرت شیخ عبد القادر صاحب، ”حاجی میاں محمد موسیٰ“، صفحہ 306، مطبوعہ فروری 1966ء، ناشر عبد المنان کوثر ، طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ نے ضیا الا سلام ربوہ ( چناب نگر) سے طبع کیا 4 لاہور کی روحانی قدریں مولفہ حنیف محمود صاحب صفحہ 89، مطبوعہ رقیم پر میں اسلام آباد (ٹلفورڈ) یو کے 19