لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 82 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 82

طرف توجہ دلا چکا ہوں۔میری یہ نصائح بار بار سنیں اور اپنی بچیوں کو بھی سنائیں تاکہ کوئی دنیوی آلائشیں آپ کو دینی تعلیمات سے دور نہ لے جاسکیں۔بہت سے والدین اپنی اولاد کے لئے فکر مند اور پریشان رہتے ہیں اور معاشرے کی برائیوں سے اپنی اولاد کو محفوظ رکھنے کی راہیں تلاش کرتے ہیں۔قرآن شریف نے ان کی اس پریشانی کا حل نماز بتایا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے: ان الصلوة تنهى عن الفحشاء والمنكر۔(العنکبوت :46) یقیناً نماز بے حیائی اور ہر ناپسندیدہ بات سے روکتی ہے۔اس سے انسان کی ظاہری اور باطنی پاکیزگی ہوتی ہے اور خد اتعالیٰ کا قرب نصیب ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”خدا تعالیٰ کے حکموں کو بے قدری سے نہ دیکھو۔موجودہ فلسفہ کی زہر تم پر اثر نہ کرے۔ایک بچے کی طرح بن کر اس کے حکموں کے نیچے چلو۔نماز پڑھو۔نماز پڑھو کہ وہ تمام سعادتوں کی کنجی ہے۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 4) پھر فرماتے ہیں: ”حدیث شریف میں آیا ہے کہ الصلوة هي الدعاء الصلوة هي مخ العبادة۔یعنی نماز ہی دعا ہے۔نماز عبادت کا مغز ہے۔۔۔یہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہوتی ہے اور انسان کو نامعقول باتوں سے ہٹاتی ہے۔“ ( ملفوظات جلد چہارم صفحه 283) 82