لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 81
میں ایسے مواقع پر نیک نصائح کو بھلانہ دیا کریں اور ہمیشہ اپنی خوشی کی تقریبات کو دینی تعلیمات کے تابع رکھیں۔پھر دیکھیں کہ آج کے دور میں جدید ذرائع ابلاغ نے جہاں انسان کو ترقی کی راہ پر ڈالا ہے وہاں انٹر نیٹ اور ٹی وی چینلز سے بہت سی برائیاں بھی ماحول کا حصہ بنی ہیں۔آئے دن نئے نئے فیشن متعارف ہو رہے ہیں اور ان میں سے بہت سے ایسے ہوتے ہیں جو ایک مہذب قوم ہر گز اختیار نہیں کر سکتی۔اپنے بچوں پر بچپن سے نگاہ رکھیں اور ان کی سوچیں اور طرز زندگی دینی اقدار کے مطابق بنائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد اپنی جماعت کو اسلامی تعلیمات پر قائم کرنا اور ایک مثالی معاشرہ کا قیام ہے۔ہماری بچیاں باقی بچیوں سے منفرد نظر آنی چاہئیں۔ان کی گفتگو سلجھی ہوئی اور پاکیزہ ہونی چاہئے۔ان کی چال ڈھال، لباس اور حرکات اور سکنات سے اسلامی تعلیمات جھلکتی نظر آنی چاہئیں۔دس گیارہ سال کی عمر سے ہی انہیں سر ڈھانپنے اور پورا اور مناسب لباس پہنے کی عادت ڈالیں۔جو پر دے کی عمر کو پہنچ چکی ہیں ان کے پر دے کا خیال رکھیں۔گھروں میں بار بار کی نیک نصائح اور اپنے سے چھوٹی بچیوں کے لئے آپ کا نیک نمونہ آئندہ نسلوں کو دینی تعلیمات پر قائم کرتا چلا جائے گا۔میں کئی بار لجنہ کے اجتماعات اور جلسوں کی تقاریر میں بچیوں کی نیک تربیت کرنے اور پر دے کی اہمیت کی 81