لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 73
ہیں جو اپنی اولاد کو بری عادتیں سکھا دیتے ہیں۔ابتداء میں جب وہ بدی کرنا سکھنے لگتے ہیں تو ان کو تنبیہہ نہیں کرتے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ دن بدن دلیر اور بے باک ہوتے ہیں۔“ پس اپنے عہد بیعت کی حقیقت کو سمجھیں۔فرائض کی ادائیگی کریں۔بچوں کو اپنا نیک نمونہ پیش کریں اور ان کے لئے دعائیں کریں۔انہیں خلافت کی برکات سے آگاہ کریں۔خلیفہ وقت کی باتیں سننے کی عادت اور شوق ان میں پیدا کریں۔اللہ کرے کہ آپ سب ان باتوں پر عمل کرنے والی ہوں اور اللہ آپ کو اولاد کی بہترین رنگ میں تربیت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 73