لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 67
سب سے محبت اور نفرت کسی سے نہیں Love For All - Hatred For None یہی طریقہ ہے دلوں کو جیتنے کا۔اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ نہیں۔“ خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ 5اکتوبر 1980ء) آپ حافظ قرآن، معلم قرآن اور حقیقی عاشق قرآن تھے۔آپ نے جماعت میں قرآن کریم کی تعلیم و تدریس کے کام کو منظم کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر ایک الگ نظارت اصلاح وارشاد۔تعلیم القرآن“ کا قیام فرمایا۔آپ کے دور میں جماعت کو بہت وسعت ملی۔نصرت جہاں اسکیم کے تحت افریقہ میں سکولوں، کالجوں اور ہسپتالوں کا قیام عمل میں آیا۔آپ نے اعلائے کلمہ حق جماعت کی تربیت کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں کے دورے کئے۔آپ کے دور مبارک میں گیمبیا کے بادشاہ کو احمدیت کی آغوش میں آنے کا موقع ملا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام پورا ہوا کہ : ”میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔“ 67