لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 54
خود جماعتی نظام کا احترام کریں گی۔جماعتی عہدیداران کے ساتھ تعاون کریں گی۔ان باتوں کا اپنے گھروں میں درس دیتی رہیں گی تو انشاء اللہ آپ ایسی شاندار نسل جماعت کے حوالے کر رہی ہوں گی جو نظام جماعت سے مضبوط تعلق پیدا کرنے والی ہو گی۔جو جماعت کے نظام کے تقدس کا خیال رکھنے والی نسل ہو گی اور جو ہمیشہ نظام جماعت کے دفاع کے لئے تیار رہیں گے۔یہ سال جیسا کہ آپ سب جانتی ہیں خلافت احمدیہ کی صد سالہ جوبلی کا سال ہے۔آپ اس سال 27 مئی کو میرے ساتھ ایک اور عہد وفا باندھ چکی ہیں۔اب ان باتوں پر عمل کی ضرورت ہے۔اپنے آپ کو خلیفہ وقت کا وفا دار بنائیں۔اپنی اولاد کو خلافت کے ساتھ اخلاص و محبت کا رشتہ استوار کرنے کی نصیحت کریں اور مجالس کا نمائندہ ہونے کے ناطے اپنی مجالس میں بھی انہی باتوں کی نصیحت کرتی رہیں۔اللہ آپ سب کے ساتھ ہو اور آپ کو مجلس شوریٰ میں تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے مفید آراء پیش کرنے کی توفیق دے۔آمین والسلام خاکسار وند اسدی خلیفة المسیح الخامس 54