لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 50 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 50

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 23۔10۔2008 پیاری ممبرات مجلس شوری لجنہ اماءاللہ۔پاکستان السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کانتہ الحمد للہ کہ آپ کو ایک دفعہ پھر اپنی مجلس شوری منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔مکر مہ صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ پاکستان نے مجھ سے مجلس شوری کے لئے پیغام بھجوانے کی درخواست کی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور اس مجلس شوری کا انعقاد ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب بنائے۔آمین اس موقع پر سب سے پہلے تو میں آپ کو تقویٰ کی نصیحت کرنا چاہتا ہوں جو سب نصیحتوں کی جان ہے۔دیکھیں خدا تعالیٰ کے سب سے زیادہ افضال اپنے انبیاء پر نازل ہوتے ہیں۔کیونکہ وہ نہایت ہی پاک طبیعت اور تقویٰ کے لباس سے آراستہ ہوتے 50