لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 49 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 49

ابھی چند دن پہلے ہم رمضان کے بابرکت مہینے سے گزرے ہیں۔کس طرح ہر طرف نیکی اور برکتوں کا ماحول تھا۔ہمارے اوقات کس طرح خدا کے لئے وقف ہو گئے تھے۔نماز تہجد ہو رہی ہے۔عبادات اور نوافل ادا کئے جارہے ہیں۔تلاوت قرآن کریم میں وقت گزارا جارہا ہے۔گویا روحانی پاکیزگی کے لئے ایک موسم بہار میسر رہا۔اب اس پاک ماحول کا تسلسل ضروری ہے تاکہ جو روحانی مشق خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں ان مبارک ایام میں کرنے کی توفیق دی وہ ہماری زندگیوں کا مستقل حصہ بن جائے۔پس ذکر الہی کو اپنا شیوہ بنائیں اور تقویٰ سے اپنی زندگیوں کو آراستہ کر لیں کیونکہ آپ ہی کے نیک نمونوں سے آئندہ نسلوں نے زندگی کے اطوار سیکھنے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 49