لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 28 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 28

ایام شروع ہونے والے ہیں۔ان مبارک ایام کو بھی قرآن کریم سے خاص مناسبت ہے۔ہمارے پیارے نبی صلی للی یکم اس مہینے میں بالخصوص اس کی تلاوت کا اہتمام فرمایا کرتے تھے۔آپ ہر سال حضرت جبریل علیہ السلام کے ساتھ رمضان میں قرآن کریم کا ایک دور مکمل فرمایا کرتے تھے۔پس رمضان کے ایام میں بالخصوص اور باقی سارا سال بالعموم اپنے گھروں میں خود بھی تلاوت کو رواج دیں۔اپنے بچوں بچیوں کو بھی تلاوت کی تلقین کریں اور جنہیں نہیں پڑھنا آتا ان کو سکھانے کی اور ترجمہ کی کلاسیں منعقد کریں۔اللہ آپ سب کو قرآن کریم کے انوار اور فیوض و برکات سے نوازے اور آپ کو اپنی زندگیاں اس کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ آپ سب کے ساتھ ہو اور آپ کے اجتماع کو ہر لحاظ سے کامیاب فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 28