لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 27 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 27

” قرآن کو تدبر سے پڑھو اور اس سے بہت ہی پیار کرو۔ایسا پیار کہ تم نے کسی سے نہ کیا ہو۔کیونکہ جیسا کہ خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا الْخَيْرُ كُلُّهُ فِي الْقُرانِ کہ تمام قسم کی بھلائیاں قرآن میں ہیں۔یہی بات سچ ہے۔افسوس ان لوگوں پر جو کسی اور چیز کو اس پر مقدم رکھتے ہیں۔تمہاری تمام فلاح اور نجات کا سر چشمہ قرآن میں ہے۔کوئی بھی تمہاری ایسی دینی ضرورت نہیں جو قرآن میں نہیں پائی جاتی۔تمہارے ایمان کا مصدق یا مکتب قیامت کے دن قرآن ہے اور بجز قرآن کے آسمان کے نیچے اور کوئی کتاب نہیں جو بلا واسطہ قرآن تمہیں ہدایت دے سکے۔۔۔پس اس نعمت کی قدر کرو جو تمہیں دی گئی۔یہ نہایت پیاری نعمت ہے۔یہ بڑی دولت ہے۔“ کس قدر مبارک ہے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی ایم کی امت کہ جسے یہ آسمانی شہد عطا ہو جو خدا تعالیٰ کی پاک وحی سے ٹپکا ہے۔ہاں جو ہر ات کی ایک تحصیلی عطا ہوئی ہے مگر افسوس کہ مسلمان اس سے بے خبر ہیں۔آج ہم ہیں جنہوں نے اپنے عملی نمونے سے اس تعلیم سے ساری دنیا کو روشناس کرانا ہے۔اپنے گھروں کو اس مقدس کتاب کی تلاوت سے مزین کرنا ہے۔ابھی چند دنوں تک رمضان کے بابرکت 27